22 اگست 2013 - 19:30
ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی ہے۔اس قرارداد میں پاکستانی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملوں اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کےخلاف قرارداد رانا ثناء اللہ نے پیش کی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق اور انسانیت کے خلاف ہیں اور ان سے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے پاکستان کے حکام اور عوام امریکہ کی ڈرون جارحیت کے خلاف ہیں لیکن امریکہ ہٹ دھرمی سے پاکستان کے قبائيلی علاقوں پر ڈرون حملے کررہا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے ڈرون حملوں میں طالبان اور القاعدہ کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد عام شہریوں کی ہے۔ پاکستانی عوام نے امریکہ کے ڈرون حملوں کو اپنے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲